0
Sunday 3 Jan 2021 17:10

شیخ رشید احمد کی اسلام آباد میں مقتول اسامہ ندیم کے گھر آمد

شیخ رشید احمد کی اسلام آباد میں مقتول اسامہ ندیم کے گھر آمد
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسامہ کے قاتلوں کو کسی صورت بھی نہیں چھوڑوں گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اسلام آباد میں مقتول اسامہ ندیم کے گھر پہنچے۔ سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق شیخ رشید نے پولیس کی فائرنگ سے قتل ہونے والے مقتول اسامہ ندیم کے والد سے ملاقات بھی کی۔ اسامہ کے گھر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں  کسی صورت کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل ہوگی۔
 
خبر کا کوڈ : 907808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش