QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا، فواد چوہدری

4 Jan 2021 14:01

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا لہذا میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مکمل پٹ گئی ہے، ان کا چورن نہیں بکا لہذا وہ کوئی نیا چورنا بازار میں لائیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری تو نئے مہمان ہیں، مولانا فضل الرحمان جیسے پرانے گھاگ نے غیرذمہ دارانہ گفتگو کی، اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی گئی جو بری طرح پٹ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 907977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/907977/پی-ڈی-ایم-کا-چورن-نہیں-بکا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org