QR CodeQR Code

منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، عثمان بزدار

5 Jan 2021 10:42

لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے، اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی ہمت ہے نہ حوصلہ۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی نہ ہمت ہے اور نہ حوصلہ ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بےنقاب ہو چکے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔اپنے بیان میں عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 908157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908157/منفی-سیاست-کا-جواب-ہمیشہ-عوامی-خدمت-سے-دیا-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org