0
Tuesday 5 Jan 2021 10:42

منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، عثمان بزدار

منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن میں استعفے دینے اور لانگ مارچ کرنے کی نہ ہمت ہے اور نہ حوصلہ ہے۔ لاہور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ انتشارکی سیاست کو عوام نے یکسر رد کر دیا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بےنقاب ہو چکے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی حکومت کو 5 برس کا مینڈیٹ ملا ہے۔اپنے بیان میں عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصر پہلے کی طرح روتے رہیں گے۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ منفی سیاست کا جواب ہمیشہ عوامی خدمت سے دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 908157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش