QR CodeQR Code

ایمل ولی خان کی ایم پی اے شکیل بشیر خان پر حملے کی مذمت

6 Jan 2021 23:11

اے این پی کے صوبائی صدر کا ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ رکن صوبائی اسمبلی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے رکن صوبائی اسمبلی اور اے این پی چارسدہ کے ضلعی صدر شکیل بشیر خان عمرزئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بزدلانہ فعل ہے اور پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ ایمل ولی خان نے شہید پولیس اہلکار کی شہادت پر بھی گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہید پولیس اہلکار کی مغفرت فرمائے، اے این پی لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908350/ایمل-ولی-خان-کی-ایم-پی-اے-شکیل-بشیر-پر-حملے-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org