QR CodeQR Code

عثمان بزدار عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکے

6 Jan 2021 09:24

ذمہ دار ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تقریباً دو ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں ںے قرنطینہ کرلیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار عالمی وبا قراردیے جانے والے کورونا وائرس سے صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ وزیراعلیٰ  عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا تقریباً دو ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں ںے قرنطینہ کرلیا تھا۔ فوکل پرسن وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر عثمان بزدار نے خود کو 14 دن کے لیے گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشوانی کے مطابق عثمان بزدار کو ایک دن پہلے سے ہلکے بخار اور فلو کی شکایت ہوئی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 908401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908401/عثمان-بزدار-عالمی-وبا-قرار-دیے-جانے-والے-کورونا-وائرس-سے-صحتیاب-نہیں-ہوسکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org