QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھاری برف باری کے بعد مسلسل چوتھے روز کشمیر کے زمینی و فضائی رابطے منقطع

6 Jan 2021 19:26

اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں کہیں ڈیڑھ سے دو فٹ تو کہیں چار سے پانچ فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔ قابل ذکر ہیکہ وادی میں اتوار سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جسکے نتیجے میں درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں موسم کی خرابی کا سلسلہ بدھ کو مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہا تاہم بعد دوپہر اس میں تھوڑی بہت بہتری آئی۔ بھاری برف کی وجہ سے جہاں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے بدستور منقطع ہیں وہیں معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں کہیں ڈیڑھ سے دو فٹ تو کہیں چار سے پانچ فٹ برف جمع ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں اتوار سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وادی بھر کی سڑکوں پر بھاری برف جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک متاثر ہے تاہم حکام کا دعوٰی ہے کہ وہ سڑکیں صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وادی کے اطراف و اکناف بشمول شہر سرینگر سے بھی بجلی نظام کے درہم برہم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 908500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908500/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھاری-برف-باری-کے-بعد-مسلسل-چوتھے-روز-زمینی-فضائی-رابطے-منقطع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org