0
Wednesday 6 Jan 2021 19:26

مقبوضہ کشمیر میں بھاری برف باری کے بعد مسلسل چوتھے روز کشمیر کے زمینی و فضائی رابطے منقطع

مقبوضہ کشمیر میں بھاری برف باری کے بعد مسلسل چوتھے روز کشمیر کے زمینی و فضائی رابطے منقطع
اسلام ٹائمز۔ وادی کشمیر میں موسم کی خرابی کا سلسلہ بدھ کو مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہا تاہم بعد دوپہر اس میں تھوڑی بہت بہتری آئی۔ بھاری برف کی وجہ سے جہاں وادی کا بیرون دنیا سے زمینی و فضائی رابطے بدستور منقطع ہیں وہیں معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وادی کشمیر میں کہیں ڈیڑھ سے دو فٹ تو کہیں چار سے پانچ فٹ برف جمع ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں اتوار سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ وادی بھر کی سڑکوں پر بھاری برف جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک متاثر ہے تاہم حکام کا دعوٰی ہے کہ وہ سڑکیں صاف کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وادی کے اطراف و اکناف بشمول شہر سرینگر سے بھی بجلی نظام کے درہم برہم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 908500
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش