QR CodeQR Code

کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیئے، مرتضیٰ وہاب

6 Jan 2021 19:59

ایک بیان میں ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان اگر مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو بلاول بھٹو کا ساتھ دے، متحد ہوکر ہی کراچی کی حقیقی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے، دنیا جانتی ہے، ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کی اتحادی ہوکر کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہارِ تشکر کرنا چاہیئے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی کی ترقی کا بیڑا اٹھایا ہے، کراچی کی ترقی پر ایم کیو ایم کو ناراضگی کی بجائے ہم سے اظہار تشکر کرنا چاہیئے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورنگی کے عوام پچھلے 32 سال سے ترقی سے محروم تھے، کورنگی میں صرف فشرمین چورنگی نہیں بلکہ طویل شاہراہ بھی بنائی۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری سے متعلق بلاول کے بیان پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے، ایم کیو ایم پاکستان اگر مردم شماری پر سنجیدہ ہے تو بلاول بھٹو کا ساتھ دے، متحد ہوکر ہی کراچی کی حقیقی مردم شماری کرائی جاسکتی ہے۔ ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ آپ نے 30 سالوں میں کراچی میں کیا کیا؟ دنیا جانتی ہے، ایم کیو ایم نے وفاقی حکومت کی اتحادی ہوکر کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 908558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908558/کراچی-کی-ترقی-پر-ایم-کیو-کو-ناراضگی-بجائے-ہم-سے-اظہار-تشکر-کرنا-چاہیئے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org