QR CodeQR Code

سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر

8 Jan 2021 23:21

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر سے متعلق نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے حملہ آوروں کے بارے میں 0819213460، 15 ،0819202777 پر اطلاع دی جائے جب کہ اطلاع دینے والے کو 20  لاکھ انعام دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ میں دہشتگردوں کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر سے متعلق نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے حملہ آوروں کے بارے میں 0819213460، 15 ،0819202777 پر اطلاع دی جائے جب کہ اطلاع دینے والے کو 20  لاکھ انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  میں 3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 908978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/908978/سانحہ-مچھ-میں-ملوث-عناصر-کی-گرفتاری-پر-20-لاکھ-روپے-انعام-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org