0
Friday 8 Jan 2021 23:21

سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر

سانحہ مچھ میں ملوث عناصر کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ میں دہشتگردوں کی گرفتاری پر 20 لاکھ روپے انعام مقرر کردیا۔ ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سانحہ مچھ میں ملوث عناصر سے متعلق نمبر جاری کرتے ہوئے کہا ہے حملہ آوروں کے بارے میں 0819213460، 15 ،0819202777 پر اطلاع دی جائے جب کہ اطلاع دینے والے کو 20  لاکھ انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ  میں 3 جنوری کو نامعلوم افراد کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کو اغوا کرکے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 908978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش