QR CodeQR Code

بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق

9 Jan 2021 23:16

پولیس ذرائع کے مطابق بٹگرام میں ابوبکر نامی شہری سرعام کلاشنکوف لے کر گھوم رہا تھا کہ پولیس حوالدار نے اسے منع کیا اور اس سے اسلحہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کردی۔


اسلام ٹائمز۔ بٹگرام میں شہری سے اسلحے لینے کی کوشش میں پولیس حوالدار جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بٹگرام میں ابوبکر نامی شہری سرعام کلاشنکوف لے کر گھوم رہا تھا کہ پولیس حوالدار نے اسے منع کیا اور اس سے اسلحہ لینے کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں حوالدار نور علی شاہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ جاں بحق اہلکار کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 909195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909195/بٹگرام-میں-شہری-سے-اسلحے-لینے-کی-کوشش-پولیس-حوالدار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org