QR CodeQR Code

سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی جگہ تبدیل کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

11 Jan 2021 14:07

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل ہو گئی ہے، جلسہ اب مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک کے بجائے جی ٹی روڈ پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے آج مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل کردی گئی ہے۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ میں ہونے والے جلسے کی جگہ تبدیل ہو گئی ہے، جلسہ اب مالاکنڈ کے شہر بٹ خیلہ کے ظفر پارک کے بجائے جی ٹی روڈ پر ہوگا۔ جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ ظفر پارک میں جگہ کم پڑنے کا خدشہ ہے، اس لیے جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی جگہ تبدیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین بم پروف کنٹینر سےخطاب کریں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بم پروف کنٹینر ظفر پارک میں داخل نہیں ہو سکتا اس لیے جی ٹی روڈ پر جلسہ ہوگا۔ 
 


خبر کا کوڈ: 909466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909466/سکیورٹی-خدشات-کے-باعث-جلسے-کی-جگہ-تبدیل-کر-رہے-ہیں-فیصل-کریم-کنڈی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org