QR CodeQR Code

عمران خان کے استعفے اور راولپنڈی مارچ پر زرداری کی رائے مختلف ہے، اعتزاز احسن

12 Jan 2021 12:12

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، نوید قمر اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔


خبر کا کوڈ: 909628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909628/عمران-خان-کے-استعفے-اور-راولپنڈی-مارچ-پر-زرداری-کی-رائے-مختلف-ہے-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org