0
Tuesday 12 Jan 2021 12:12

عمران خان کے استعفے اور راولپنڈی مارچ پر زرداری کی رائے مختلف ہے، اعتزاز احسن

عمران خان کے استعفے اور راولپنڈی مارچ پر زرداری کی رائے مختلف ہے، اعتزاز احسن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری فوری طور پر عمران خان کے استعفے کے حق میں نہیں اور ان کی راولپنڈی مارچ جیسے عزائم پر رائے مختلف ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو نواز شریف کو واپس آنا ہو گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے بیانات پر پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماوں قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، نوید قمر اور خورشید شاہ نے درخواست کی ہے کہ جماعت کے بیانیے کیخلاف بیانات نہ دیا کریں۔
خبر کا کوڈ : 909628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش