QR CodeQR Code

سندھ، کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 1064 متاثر

12 Jan 2021 20:46

ایک بیان میں مراد علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 820 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 79 وینٹی لیٹرز پر ہیں، کراچی میں کورونا کے مزید 845 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد شہر وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 533 ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق جب کہ 1064 متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 949 ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 820 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 79 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 845 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 533 ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 909725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909725/سندھ-کورونا-سے-مزید-22-افراد-جاں-بحق-1064-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org