0
Tuesday 12 Jan 2021 20:46

سندھ، کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 1064 متاثر

سندھ، کورونا سے مزید 22 افراد جاں بحق، 1064 متاثر
اسلام ٹائمز۔ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 22 افراد جاں بحق جب کہ 1064 متاثر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 28 ہزار 949 ہوچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 820 مریضوں کی حالت تشویشناک جب کہ 79 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے مزید 845 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر وباء سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 64 ہزار 533 ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 909725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش