QR CodeQR Code

پختون معاشرے کی اصلاحات کے لئے باچا خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ثمر ہارون بلور

13 Jan 2021 23:54

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کی صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ باچا خان اور ان کے ساتھیوں نے 100 سے زائد آزاد سکولوں کی بنیاد رکھی تاکہ قوم تعلیم یافتہ ہو، باچا خان نے 1928 میں پشتو زبان کے پہلے میگزین "پختون" کا آغاز کیا، جو آج بھی باقاعدگی سے چھپتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ پختون معاشرے کی اصلاحات کے لئے باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کی شروع کردہ تحریک کو آگے لے جارہی ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باچا خان نے پختون قوم کو تعلیم سے روشناس کرانے اور ان کو تاریکیوں سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا تھا، باچا خان اور ان کے ساتھیوں نے 100 سے زائد آزاد سکولوں کی بنیاد رکھی تاکہ قوم تعلیم یافتہ ہو، باچا خان نے 1928 میں پشتو زبان کے پہلے میگزین "پختون" کا آغاز کیا، جو آج بھی باقاعدگی سے چھپتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غنی خان اور ولی خان نے باچا خان کے نظرئیے کو آگے لے جاتے ہوئے اگلی نسلوں تک پہنچایا۔


خبر کا کوڈ: 909979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/909979/پختون-معاشرے-کی-اصلاحات-کے-لئے-باچا-خان-خدمات-ناقابل-فراموش-ہیں-ثمر-ہارون-بلور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org