0
Wednesday 13 Jan 2021 23:54

پختون معاشرے کی اصلاحات کے لئے باچا خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ثمر ہارون بلور

پختون معاشرے کی اصلاحات کے لئے باچا خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ثمر ہارون بلور
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ پختون معاشرے کی اصلاحات کے لئے باچا خان اور خدائی خدمتگاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کی شروع کردہ تحریک کو آگے لے جارہی ہے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ باچا خان نے پختون قوم کو تعلیم سے روشناس کرانے اور ان کو تاریکیوں سے نکالنے کا بیڑا اٹھایا تھا، باچا خان اور ان کے ساتھیوں نے 100 سے زائد آزاد سکولوں کی بنیاد رکھی تاکہ قوم تعلیم یافتہ ہو، باچا خان نے 1928 میں پشتو زبان کے پہلے میگزین "پختون" کا آغاز کیا، جو آج بھی باقاعدگی سے چھپتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غنی خان اور ولی خان نے باچا خان کے نظرئیے کو آگے لے جاتے ہوئے اگلی نسلوں تک پہنچایا۔
خبر کا کوڈ : 909979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش