QR CodeQR Code

مہنگائی کے نئے طوفان کی آمد، پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

15 Jan 2021 00:56

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد سے قیمتوں کا اعلان کرے گی جب کہ نئی قیمتیں 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔


اسلام ٹائمز۔ 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد سے قیمتوں کا اعلان کرے گی جب کہ نئی قیمتیں 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔ واضح رہے کہ ملک میں آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے، اور مہنگائی کا یہ طوفان تھمنے کو نہیں آرہا۔


خبر کا کوڈ: 910229

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910229/مہنگائی-کے-نئے-طوفان-کی-ا-مد-پٹرول-قیمت-میں-12-روپے-فی-لیٹر-اضافے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org