QR CodeQR Code

افغان صوبے بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 5 اہلکار جاں بحق

15 Jan 2021 02:36

واقعہ سے متعلق افغان فوجی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان صوبہ بغلان میں چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ رات صوبے بغلان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے، جب کہ طالبان افغان فوج کی 2 گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے، واقعہ سے متعلق افغان فوجی کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


خبر کا کوڈ: 910236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910236/افغان-صوبے-بغلان-میں-چیک-پوسٹ-پر-طالبان-کا-حملہ-5-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org