QR CodeQR Code

بھارت، کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

15 Jan 2021 21:49

کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔


اسلام ٹائمز۔  بھارت میں تین نئے زرعی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی، اب مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔ مظاہرین کسانوں کے ساتھ آج ہونے والے مذاکرات میں مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور تجارت کے وزیر مملکت سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندے شامل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق کسان لیڈران نئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

دراین اثنا کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فار کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کو ان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہیئے۔ راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف مطاہرے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پورا بھارت کسانوں پر مظالم اور پیٹرول ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910347

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910347/بھارت-کسان-تنظیموں-اور-حکومت-کے-مابین-9ویں-دور-کی-بات-چیت-بے-نتیجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org