QR CodeQR Code

اسلام آباد پشاور موٹروے ٹریفک کیلئے دوبارہ بحال

15 Jan 2021 22:09

آج صبح رشکئی سے پشاور تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ 10 میٹر تھی جس کے باعث حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شدید دھند کے باعث کئی گھنٹے کیلئے عارضی طور پر بند کی گئی اسلام آباد پشاور موٹروے موسم صاف اور بہتر ہونے پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے  دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق آج صبح رشکئی سے پشاور تک موٹروے پر شدید دھند کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ 10 میٹر تھی جس کے باعث حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے عارضی طور پر بند کیا گیا، تاہم کئی گھنٹے بعد موسم صاف اور بہتر ہونے پر موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور مسافر دن 12 بجے کے بعد سے اس پر سفر کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910380/اسلام-آباد-پشاور-موٹروے-ٹریفک-کیلئے-دوبارہ-بحال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org