QR CodeQR Code

دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں

16 Jan 2021 10:35

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔


پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں دھند کے باعث دریائے چناب میں 2 کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں، کشتیوں میں 12 افراد سوار تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مقامی سیاح دریائے چناب میں 2 کشتیوں پر سیر کر رہے تھے کے رسول نگر کے مقام پر دھند کے باعث دونوں کشتیاں ریت کے ٹیلے میں پھنس گئیں اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور دریا میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت دریا سے باہر نکال لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910447

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910447/دھند-کے-باعث-دریائے-چناب-میں-2-کشتیاں-ریت-ٹیلے-پھنس-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org