QR CodeQR Code

31جنوری بھی گزر جائیگی PDM کے استعفے نہیں آئیں گے، گورنر پنجاب

16 Jan 2021 13:42

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کرکے تھک جائے گی حکومت 2023ء تک قائم رہے گی، لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 31جنوری بھی گزر جائیگی پی ڈی ایم کے استعفے نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم جلسے کرکے تھک جائے گی حکومت 2023ء تک قائم رہے گی، لانگ مارچ کب اور کہاں ہونا ہے اپوزیشن میں اس پر واضح تقسیم ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید سے ملاقات کی، گورنرپنجاب نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ کر ے یا شارٹ مارچ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جلسوں اور احتجاج سے حکومت ختم ہونیوالی نہیں، احتساب اور ملکی ترقی کو بریک لگوانے کا اپوزیشن کا پلان ناکام ہو گا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اوربلاتفر یق احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس موقع پر محمود الرشید نے کہا کہ اگرمخالفین سمجھتے ہیں جلسوں سے حکومت دباؤ میں آئیگی تو ایسا کبھی نہیں ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 910494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910494/31جنوری-بھی-گزر-جائیگی-pdm-کے-استعفے-نہیں-ا-ئیں-گے-گورنر-پنجاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org