QR CodeQR Code

ایسا لگ رہا ہے ہمارے ملک میں سب سے آخر میں کورونا ویکسین آئے گی، عذرا پیچوہو

16 Jan 2021 16:49

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ نے کہا کہ چین سے کورونا کی ویکسین پر بات کرنا فیڈریشن کا کام ہے، پاکستان میں چین کی ویکسین کے ٹرائل بھی ہوئے ہیں، ڈریپ نے جس ویکسین کی اجازت دی ہے وہ پرائیویٹ سیکٹر منگوا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے ہمارے ملک میں سب سے آخر میں کورونا ویکسین آئے گی، ہمیں 70 سے 80 فیصد اپنے لوگوں کو ویکسینیٹ کرنا ہے۔ وزیر صحت سندھ نے صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین سے کورونا کی ویکسین پر بات کرنا فیڈریشن کا کام ہے، پاکستان میں چین کی ویکسین کے ٹرائل بھی ہوئے ہیں، ڈریپ نے جس ویکسین کی اجازت دی ہے وہ پرائیویٹ سیکٹر منگوا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی ویکسین کے شہریوں کو پیسے دینے پڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں وفاق سے بات کروں گی کہ سندھ ویکسین پرائیویٹ سیکٹر سے خریدے اس طرح پاکستان میں ویکسین کا انتظام ہوجائے گا۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہاکہ ویکسین کے بعد بھی ماسک پہننا ہوگا، وفاقی سندھ کو چین سے ویکسین خریدے کی اجازت دے، صرف ایک ویکسین اتنی تعداد میں نہیں ملے گی کہ سب کو لگے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ڈریپ نے صرف دو ویکسین کی اجازت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 910526

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910526/ایسا-لگ-رہا-ہے-ہمارے-ملک-میں-سب-سے-آخر-کورونا-ویکسین-آئے-گی-عذرا-پیچوہو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org