QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی کے ٹو سر کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد

16 Jan 2021 19:11

اپنے ایک بیان میں خالد خورشید کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ دیگر کوہ پیما بھی اپنی مہم میں کامیاب ہونگے۔ خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ مہم جوئی میں کامیابی سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔ علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپالی ٹیم ممبرز کو پاکستانی قوم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ دیگر کوہ پیما بھی اپنی مہم میں کامیاب ہونگے۔ خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ مہم جوئی میں کامیابی سے سیاحت کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہوگا، پوری دنیا کی نظریں آج کے ٹو پر جمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔


خبر کا کوڈ: 910566

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910566/وزیراعلی-گلگت-بلتستان-کی-کے-ٹو-سر-کرنیوالی-ٹیم-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org