0
Saturday 16 Jan 2021 19:11

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی کے ٹو سر کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی کے ٹو سر کرنیوالی ٹیم کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیپالی ٹیم ممبرز کو پاکستانی قوم کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ دیگر کوہ پیما بھی اپنی مہم میں کامیاب ہونگے۔ خالد خورشید کا مزید کہنا تھا کہ مہم جوئی میں کامیابی سے سیاحت کو فروغ ملے گا، گلگت بلتستان میں سرمائی سیاحت کے نئے دور کا آغاز ہوگا، پوری دنیا کی نظریں آج کے ٹو پر جمی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں۔
خبر کا کوڈ : 910566
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش