اسلام آباد میں ٹریل 3،5 اور 6 کے بعد ٹریل 4 کا بھی افتتاح
17 Jan 2021 10:57
معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل 4 پر شہری آئیں ، قدرتی حسن کا لطف اٹھائیں ، مگرصفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائیکنگ کے شوقین افراد کے لیے ایک نیا راستہ کھل گیا، اسلام آباد میں ٹریل 3،5 اور 6 کے بعد ٹریل 4 کا بھی افتتاح کردیا گیا۔ معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل فور اسلام کے شہریوں کے لیے تحفہ ہے، اس کا کافی حصہ قدرے ہموار ہے، بزرگ بھی ہائیکنگ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔
قدرت نے اسلام آباد کے شہریوں کو نواز رکھا ہے انمول تحفے سے۔ مارگلہ ہلز پر بنے ہائیکنگ ٹریکس ہیں فطرت کا قریب سے نظارہ کرنے کا بہترین ذریعہ۔ قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کا اک نیا راستہ کھل گیا، ٹریل فور کا افتتاح کر دیا گیاہے۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ ٹریل 4 پر شہری آئیں ، قدرتی حسن کا لطف اٹھائیں ، مگرصفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔
خبر کا کوڈ: 910673