QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

17 Jan 2021 13:28

پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ، مہمند، شبقدر اور بونیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پشاور، مالاکنڈ، نوشہرہ، مہمند، شبقدر اور بونیر سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 198 کلو میٹر تھی۔


خبر کا کوڈ: 910688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910688/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-علاقوں-میں-زلزلے-جھٹکے-شدت-5-4-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org