QR CodeQR Code

ایبٹ آباد میں پہاڑی تیندوا حملہ آور، نوجوان کو زخمی کردیا

17 Jan 2021 14:09

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے پاوا سیال میں تیندوے نے مقامی نوجوان ملک ریاض پر حملہ کیا، جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے نوجوان کو بچانے کے لیے تیندوے کو ہلاک کردیا تاہم ملک ریاض کو شدید چوٹیں آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ پاوا سیال میں تیندوے کے حملے سے نوجوان ملک ریاض زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے پاوا سیال میں تیندوے نے مقامی نوجوان ملک ریاض پر حملہ کیا، جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے نوجوان کو بچانے کے لیے تیندوے کو ہلاک کردیا تاہم ملک ریاض کو شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس کے مطابق تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ وائلڈ لائف حکام نے تیندوے کے آبادی میں آنے اور ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے مردہ تیندوے کو قبضے میں لے لیا۔


خبر کا کوڈ: 910694

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910694/ایبٹ-ا-باد-میں-پہاڑی-تیندوا-حملہ-ا-ور-نوجوان-کو-زخمی-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org