0
Sunday 17 Jan 2021 14:09

ایبٹ آباد میں پہاڑی تیندوا حملہ آور، نوجوان کو زخمی کردیا

ایبٹ آباد میں پہاڑی تیندوا حملہ آور، نوجوان کو زخمی کردیا
اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد کے علاقہ پاوا سیال میں تیندوے کے حملے سے نوجوان ملک ریاض زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے پاوا سیال میں تیندوے نے مقامی نوجوان ملک ریاض پر حملہ کیا، جس پر وہاں موجود دیگر افراد نے نوجوان کو بچانے کے لیے تیندوے کو ہلاک کردیا تاہم ملک ریاض کو شدید چوٹیں آئیں۔ پولیس کے مطابق تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ وائلڈ لائف حکام نے تیندوے کے آبادی میں آنے اور ہلاکت کے بارے میں تحقیقات شروع کرتے ہوئے مردہ تیندوے کو قبضے میں لے لیا۔
خبر کا کوڈ : 910694
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش