QR CodeQR Code

پشاور ائیرپورٹ پر مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد آئس برآمد

17 Jan 2021 21:00

اے ایس ایف کے مطابق مسافر آئس کو قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا، ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زائد منشیات آئس برآمد کرلی۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور پر کارروائی کے دوران مسافر کے قبضے سے 2 کلو سے زیادہ آئس برآمد ہوئی۔ اے ایس ایف کے مطابق مسافر آئس کو قطر کے دارالحکومت دوحہ لے جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ملزم کو اے ایس ایف نے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے سپرد کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 910730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910730/پشاور-ائیرپورٹ-پر-مسافر-کے-قبضے-سے-2-کلو-زائد-ا-ئس-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org