پی پی قیادت نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے، فرخ حبیب
18 Jan 2021 08:43
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ تمام جماعتوں سے متعلق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 910792