0
Monday 18 Jan 2021 08:43

پی پی قیادت نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے، فرخ حبیب

پی پی قیادت نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے، فرخ حبیب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کسی ایک جماعت کے نہیں بلکہ تمام جماعتوں سے متعلق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن میں تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے این آر او کے لیے مارک سیگل اینڈ ایسوسی ایٹس کو 60 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس 19 جنوری 2021 کو احتجاج کرنے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے کوئی بھی ریکارڈ نہیں رکھ سکی ہیں۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا کہ آئین پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا ریکارڈ درست رکھنے کا پابند بناتا ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 910792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش