QR CodeQR Code

شہزاد اکبر اور ان کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اور کٹ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مریم اورنگزیب

18 Jan 2021 19:02

پی ایم ایل این کی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ الفاظ کے ہیر پھیر، حیلے بہانے، آئیں بائیں شائیں سے کام نہیں چلے گا، آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ آئین پر شب خون مارنے والے آمروں اور سلیکٹڈ ٹولے کی کرپشن، کمیشن اور ڈیلوں کی سزا قوم بھگت رہی ہے۔ مریم اورنگزیب کا شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف کے خلاف زیرو ریکوری ہوئی، شہزاد اکبر اور ان کے حواری براڈ شیٹ سے کمیشن اور کٹ مانگتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ انہوں نے کہا کہ الفاظ کے ہیر پھیر، حیلے بہانے، آئیں بائیں شائیں سے کام نہیں چلے گا، آپ کی چوری پکڑی جاچکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 910930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/910930/شہزاد-اکبر-اور-ان-کے-حواری-براڈ-شیٹ-سے-کمیشن-کٹ-مانگتے-رنگے-ہاتھوں-پکڑے-گئے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org