QR CodeQR Code

اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، عثمان بزدار

19 Jan 2021 12:19

اپنے ایک بیان میں وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ اپوزیشن روتی ہی رہے گی اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں، یہ عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں. عثمان بزدار نے اپنے بیان  میں کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ روتے رہیں گے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔ عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑ چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 911052

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911052/اپوزیشن-کا-بے-مقصد-احتجاج-وقت-کی-راگنی-ہے-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org