0
Tuesday 19 Jan 2021 12:19

اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، عثمان بزدار

اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں، یہ عوام میں ایکسپوز ہو چکے ہیں. عثمان بزدار نے اپنے بیان  میں کہا کہ مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں صرف رونا ہی لکھا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ روتے رہیں گے اور عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا۔ عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے احتجاجی سیاست دم توڑ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 911052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش