QR CodeQR Code

اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے، چوہدری سرور

19 Jan 2021 12:49

اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہو گا کیونکہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہو گا کیونکہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا ہے، اب ادارے آزاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں بلکہ مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔ چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ہو گا اور ختم ہو جائے گا اور کچھ نہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 911058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911058/اپوزیشن-اپنی-بقا-کے-لیے-سیاسی-ماحول-کو-گرم-رکھنا-چاہتی-ہے-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org