QR CodeQR Code

لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو سعودی عرب کیلیے سفیر مقرر کر دیا گیا

20 Jan 2021 07:22

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے سعودی عرب میں اپنا سفیر تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کو نیا سفیر مقرر کیا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب میں راجہ علی اعجاز دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اب سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید ال مالکی کا تعلق سعودی نیوی سے ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سفرا کا تقرر دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، اب سفارتکاری کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، فوجی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف 2017ء سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 911110

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911110/لیفٹیننٹ-جنرل-ر-بلال-اکبر-کو-سعودی-عرب-کیلیے-سفیر-مقرر-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org