مولانا فضل الرحمان کسی حکیم کے پاس جاکر ذہنی دباؤ کی دوا لیں، فواد چوہدری
20 Jan 2021 07:35
اسلام آباد میں وزراء کیساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ہزار ڈیڑھ ہزار کے مجمعے کو لاکھ ڈیڑھ لاکھ کا سمجھ کر خطاب کیا، ان کے اعتماد کی سطح قابل دید ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ہزار ڈیڑھ ہزار کے مجمعے کو لاکھ ڈیڑھ لاکھ کا سمجھ کر خطاب کیا، ان کے اعتماد کی سطح قابل دید ہے۔ انہوں نے شریف فیملی کو آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن کو آرٹ کی شکل دی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کسی حکیم کے پاس جاکر ذہنی دباؤ کی دوا لیں، شہباز شریف نے سال 2000 میں 7.3 ملین ڈالر نیب کو دیے۔
خبر کا کوڈ: 911211