0
Wednesday 20 Jan 2021 07:35

مولانا فضل الرحمان کسی حکیم کے پاس جاکر ذہنی دباؤ کی دوا لیں، فواد چوہدری

مولانا فضل الرحمان کسی حکیم کے پاس جاکر ذہنی دباؤ کی دوا لیں، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ردعمل میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے ہزار ڈیڑھ ہزار کے مجمعے کو لاکھ ڈیڑھ لاکھ کا سمجھ کر خطاب کیا، ان کے اعتماد کی سطح قابل دید ہے۔ انہوں نے شریف فیملی کو آرٹسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے کرپشن کو آرٹ کی شکل دی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کسی حکیم کے پاس جاکر ذہنی دباؤ کی دوا لیں، شہباز شریف نے سال 2000 میں 7.3 ملین ڈالر نیب کو دیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ براڈ شیٹ پر کمیٹی 45 دن میں تحقیقات کرے گی، ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا، کمیٹی دیکھے گی لندن ہائی کورٹ کے فیصلے میں کون کون لوگ سامنے آئے۔ وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز اور ان کا خاندان 2 این آر او لینے کے بعد تیسرے کیلئے کوشاں ہے، مریم نواز بتائیں نوازشریف اپنے بیٹوں کو بھارت کیوں لے کر گئے تھے۔ خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل سے پیسہ عمران خان کو دیا گیا، چور چور کرنے والا خود چور نکلا۔
خبر کا کوڈ : 911211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش