QR CodeQR Code

پی پی پنجاب کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

21 Jan 2021 12:59

اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کریگی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں دونوں سیٹوں این اے 75 اور پی پی 51 پر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کرے گی۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اس کٹھ پتلی حکومت کا ہر قدم پر مقابلہ کریں گے۔ اس سے قبل مسلم لیگ (ن) نے سندھ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 911476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911476/پی-پنجاب-کا-ضمنی-الیکشن-میں-ن-لیگی-امیدواروں-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org