QR CodeQR Code

حالات نظر نہیں آرہے کہ وفاقی حکومت کورونا ویکسین امپورٹ کرے، مرتضیٰ وہاب

21 Jan 2021 15:22

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں، جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کورونا وائرس کی شرح میں اضافے سے متعلق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے جتنے بڑے شہر ہیں وہاں کورونا وائرس کے کیسز زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں زیادہ کیسز آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں تو بیماری سے بچنے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا ہے کہ ابھی تک تو ایسے کوئی حالات نظر نہیں آ رہے کہ وفاقی حکومت کورونا وائرس کی ویکسین امپورٹ کرے۔ سندھ حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک ویکسین آتی ہے ماسک ہی ویکسین ہے، احتیاط واحد طریقہ ہے جس سے ہم اپنے آپ کو تحفظ دے سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 911505

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911505/حالات-نظر-نہیں-ا-رہے-کہ-وفاقی-حکومت-کورونا-ویکسین-امپورٹ-کرے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org