QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان سن لیں، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے، شازیہ مری

21 Jan 2021 15:27

ایک بیان میں پی پی کی مرکزی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چھتری تلے عمران خان نے ملک کے سارے چور اکٹھے کرلئے ہیں، زیرِتربیت وزیراعظم کی عوام کے سامنے ڈرامے بازیاں آشکار ہوچکیں، عمران خان این آر او نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکیرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈکٹیٹرز کے دور میں ہوئی کرپشن کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزیراعظم عمران کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سن لیں، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چھتری تلے عمران خان نے ملک کے سارے چور اکٹھے کرلئے ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ زیرِتربیت وزیراعظم کی عوام کے سامنے ڈرامے بازیاں آشکار ہوچکیں۔


خبر کا کوڈ: 911508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911508/وزیراعظم-عمران-خان-سن-لیں-ہم-آپ-کو-این-آر-او-نہیں-دیں-گے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org