0
Thursday 21 Jan 2021 15:27

وزیراعظم عمران خان سن لیں، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے، شازیہ مری

وزیراعظم عمران خان سن لیں، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکیرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ڈکٹیٹرز کے دور میں ہوئی کرپشن کے بھی ریکارڈ توڑ دیئے۔ وزیراعظم عمران کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان این آر او نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آر او مانگ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سن لیں، ہم آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چھتری تلے عمران خان نے ملک کے سارے چور اکٹھے کرلئے ہیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ زیرِتربیت وزیراعظم کی عوام کے سامنے ڈرامے بازیاں آشکار ہوچکیں۔
خبر کا کوڈ : 911508
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش