QR CodeQR Code

اونچی آواز سے بات کر کے بدتمیزی کرنے والوں کو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا، جوبائیڈن

22 Jan 2021 11:34

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے کہا کہ اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک ہزار سے زائد سیاسی معاونین کی تقرریاں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی اور یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے یہ ہدایت وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر نے اپنی پہلی ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو میں آپ کو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔ صدر جوبائیڈن نے ملازمین کو واضح طور پر ہدایات دیں کہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور نرمی سے پیش آئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مسلمانوں پر سفری پابندی، طبی مسائل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 911647

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911647/اونچی-آواز-سے-بات-کر-کے-بدتمیزی-کرنے-والوں-کو-موقع-پر-ہی-ملازمت-برطرف-کردوں-گا-جوبائیڈن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org