0
Friday 22 Jan 2021 11:34

اونچی آواز سے بات کر کے بدتمیزی کرنے والوں کو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا، جوبائیڈن

اونچی آواز سے بات کر کے بدتمیزی کرنے والوں کو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا، جوبائیڈن
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں ایک ہزار سے زائد سیاسی معاونین کی تقرریاں کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر کسی نے اونچی آواز میں بات کی اور یا پھر بدتمیزی کی تو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے یہ ہدایت وائٹ ہاؤس کے ملازمین سے ورچوئل ملاقات کے دوران دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ میرے ساتھ ہمیشہ کام کرنا چاہتے ہیں تو یہ بہت آسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آپ کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ عزت سے پیش آنا ہے اور اُن سے نرم لہجے میں گفتگو کرنا ہے۔

امریکہ کے نو منتخب صدر نے اپنی پہلی ورچوئل میٹنگ میں کہا کہ اگر کسی نے اونچی آواز سے بات کی یا کوئی بدتمیزی کی تو میں آپ کو موقع پر ہی ملازمت سے برطرف کردوں گا۔ صدر جوبائیڈن نے ملازمین کو واضح طور پر ہدایات دیں کہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور نرمی سے پیش آئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر جوبائیڈن نے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد مسلمانوں پر سفری پابندی، طبی مسائل اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 15 صدارتی حکم ناموں پر دستخط کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 911647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش