QR CodeQR Code

غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، سعید غنی

22 Jan 2021 14:42

اجلاس سے خطاب میں وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا، نئے تعلیمی سال سے متعلق بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورس کو مزید کم نہیں کرسکتے چاہے امتحانات کو ری شیڈول کیوں نہ کرنا پڑے۔ سعید غنی کی زیر صدارت ہوئے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں یکم فروری سے پرائمری، مڈل اور سیکنڈری کلاسز کھولنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں امتحانات کے شیڈول اور سلیبس سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔ سعید غنی نے کہاکہ ہمیں غیر معمولی حالات کو مدنظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنے ہوں گے، کورونا وائرس کے باعث ہمارا تعلیمی شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے، ہمیں دوبارہ شیڈول کے مطابق آنے میں وقت لگے گا۔ وزیر تعلیم سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ نئے تعلیمی سال سے متعلق بھی حالات کو دیکھ کر ہمیں پلان کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 911685

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911685/غیر-معمولی-حالات-کو-مدنظر-رکھ-کر-فیصلے-کرنے-ہوں-گے-سعید-غنی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org