QR CodeQR Code

ٹرمپ نے آخری دن پر 50 ایف-35 طیاروں سمیت اسلحہ یو اے ای کو دینے کے معاہدوں پر دستخط کیے

23 Jan 2021 21:04

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بتایا کہ امریکہ کیساتھ دستخط شدہ معاہدے میں لاگت، تکنیکی وضاحتیں اور متوقع ترسیل کا نظام الاوقات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کے آخری دن پر امریکہ سے 50 ایف-35 جیٹ طیارے اور دیگر اسلحہ خریدنے کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی تصدیق کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے بتایا کہ اس نے اپنی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں اس معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دستخط شدہ معاہدے میں لاگت، تکنیکی وضاحتیں اور متوقع ترسیل کا نظام الاوقات شامل ہیں۔ سفارتخانے نے بتایا کہ معاہدوں کی کل مالیت تقریباً 23 ارب ڈالر ہے۔ اس میں 10.4 بلین ڈالر مالیت والے جیٹ طیارے، 18 ایم کیو 9B ریپر ڈرون جن کی مالیت 2.97 بلین ہے اور دیگر اسلحہ بھی شامل ہے، جس کی مالیت 10 بلین ڈالر ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 911948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/911948/ٹرمپ-نے-آخری-دن-پر-50-ایف-35-طیاروں-سمیت-اسلحہ-یو-اے-کو-دینے-کے-معاہدوں-دستخط-کیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org